سرور بھٹی نے کیس واپس لے لئے

لالی وڈ فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی ریلیز میں حائل قانونی پیچیدگیاں 2 برس بعد ختم ہوگئیں، تمام کیسز واپس لے لئے گئے اور فلم کی جلد ریلیز کا امکان ہے۔

دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں ماہرہ خان، فواد خان، حمائمہ ملک اور حمزہ علی عباسی جیسے بڑے اداکاروں نے کام کیا ہے ، یہی وجہ ہے کہ شائقین کو اس فلم کا بے چینی سے انتظار ہے۔

اب فلم پروڈیوسر عمارہ حکمت نے ٹویٹر پر تصدیق کردی ہے کہ مولا جٹ کے پروڈیوسر نے کیسز واپس لے لئے ہیں۔

پاکستانی تاریخ کی سپرہٹ فلم مولا جٹ کے پروڈیوسر سرور بھٹی نے دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے ہدایت کار اور پروڈیوسر کے خلاف کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کا کیس کیا تھا۔

سرور بھٹی کہتے ہیں انھوں نے مقدمات واپس لینے کافیصلہ سنیما انڈسٹری کی بحالی کیلئے کیا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو