شاہ سلمان کے بھائی اور بھتیجے بھی شامل

سعودی حکومت نے شاہی خاندان کی 3 اہم شخصیات کو حراست میں لے لیا ہے۔ ان میں سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے چھوٹے بھائی اور بھتیجے بھی شامل ہیں۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق زیرحراست شخصیات میں شاہ سلمان کے بھائی شہزادہ احمد بن عبدالعزیز، سابق ولی عہد محمد بن نائف اور شہزادہ نواف بن نائف شامل ہیں، ماسک لگائے اور کالے کپڑے پہنے سیکیورٹی گارڈز نے تینوں شخصیات کے گھروں کی تلاشی بھی لی ہے۔

عرب خبر رساں ادارے الجریزہ نے امریکی میڈیا کا حوالہ دے کر بتایا کہ تینوں شخصیات کو بغاوت کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے 2017 میں اس وقت کے وزیر داخلہ محمد بن نائف کو عہدے سے ہٹا کر نظر بند کر دیا تھا۔ ولی عہد ہی کے حکم پر سعودی شاہی خاندان کے درجنوں اراکین ، وزرا اور کاروباری شخصیات کو گرفتار کر کے فائیو اسٹار ہوٹل میں رکھا گیا تھا۔

ٹرینڈنگ

مینو