سعودی حکومت کا انسداد کورونا کمیٹی کی سفارش پر اقدام

زکیر احمد بھٹی

سعودی عرب نے کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے کیلئے اپنے شہریوں اور ملک میں مقیم غیرملکیوں کے عمرہ کرنے پر بھی پابندی لگادی۔

وزارت داخلہ کے مطابق انسداد کورونا کمیٹی کی سفارش کے بعد عمرے پر عارضی پابندی لگائی گئی ہے، صورتحال بہتر ہوتے ہی پابندی اٹھالی جائے گی۔ اس سے پہلے سعودی عرب نے غیرملکی عمرہ زائرین کو ویزے جاری کرنا بند کئے تھے جبکہ کورونا سے متاثرہ ممالک کیلئے سیاحتی ویزے بھی معطل کردیئے تھے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے 2 مارچ کو کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق کی تھی۔ ایران سے بحرین کے راستے آنے والا سعودی شہری کورونا وائرس میں مبتلا پایا گیا تھا۔یہ مریض اب صحت یاب ہورہا ہے جبکہ اس سے ملنے جلنے والے 70 افراد کے نمونے لئے گئے ہیں اور انھیں علیحدہ رکھا گیا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو