9 ممالک سے سفر پر پابندی لگادی گئی

سعودی حکومت نے وائرس کی روک تھام کیلئے مشرقی صوبہ قطیف سیل کردیا جبکہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں تدریس کا عمل معطل کردیا گیا ہے۔

حکومت نے تیل سے مالا مال صوبے قطیف آنے اور جانے پر عارضی پابندی لگادی ہے ، صرف ضروری خدمات کے مراکز پر کام جاری ہے دیگر حکومتی اور نجی ادارے بند کردیئے گئے ہیں، یہ عرب ممالک میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے، غیر ملکی میڈیا کے مطابق قطیف میں کورونا مریضوں کی اکثریت ایران میں زیارات کے بعد واپس آئی تھی۔

سعودی حکومت نے ملک بھر میں جامعات اور اسکول بند کرادیئے ہیں ، مدارس میں درس قرآن اور دیگر تعلیمی سرگرمیاں بھی عارضی طور پر روک دی گئی ہیں۔ ملک میں آن لائن کلاسز شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سعودی عرب نے پہلے اپنے شہریوں کو ایران جانے سے روکا تھا ، اب بحرین، عراق، کویت ، یواے ای ، لبنان ، شام ، مصر ، جنوبی کوریا اور اٹلی سے فضائی اور بحری سفربند کردیا گیا ہے۔

ملک میں نہ صرف عمرہ زائرین کے داخلے پر پابندی ہے بلکہ سعودی شہریوں کو بھی عمرے سے روکا جاچکا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو