اقامہ ہولڈرز کو وطن آنے کیلئے 72 گھنٹے کی مہلت

سعودی عرب نے عمرہ زائرین اور وزٹ ویزے پر مقیم افراد کو 72 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی ، بیرون ملک موجود تمام سعودی شہریوں اور اقامہ رکھنے والے تارکین وطن کو 72 گھنٹوں میں واپس آنے کی مہلت دی گئی ہے۔

سعودی عرب نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا، پاکستان، بھارت ، یورپی یونین، سری لنکا ، فلپائن اور سوڈان سمیت12 مزید ممالک سے آنے والی پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے.

پچھلے 14 دن ان 12 ممالک میں قیام کرنے والوں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے البتہ پروازوں کی معطلی کے باوجود شہریوں کے انخلا اور تجارت کی اجازت ہوگی۔ سعودی حکومت کے فیصلے کے بعد پاکستانی سفارت خانے اور قونصل خانوں میں ہاٹ لائن قائم کی گئی ہے جبکہ پی آئی نے بھی شہریوں کو واپس لانے کیلئے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی عرب نے اس سے پہلے پڑوسی عرب ریاستوں سمیت 19 ممالک پر سفری پابندیاں لگائی تھیں۔

ٹرینڈنگ

مینو