کورونا: سعید غنی شکار، ساتھی وزرا ٹیسٹ کرائیں

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی بھی کورونا مرض میں مبتلا ہوگئے ، وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں ، اپنے ویڈیو پیغام میں سعید غنی نے بتایا کہ ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے ، میں خود کو بالکل صحتمند محسوس کررہا ہوں اور اپنی ذمہ داریاں گھر سے انجام دے رہا ہوں۔

سعید غنی وزیراعلی سندھ سمیت اعلی حکام سے ملاقاتیں کرتے رہے ہیں اور اب پوری سندھ کابینہ نے کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سعید غنی نے لوگوں سے گھروں پر رہنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ لاک ڈاؤن ان ہی کے مفاد میں ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو