سندھ: آن لائن کاروبار کی مشروط اجازت

سندھ حکومت نے صبح 9 سے دوپہر 3 بجے تک کاروبار کھولنے کی مشروط اجازت دے دی۔

محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ کاروباری افراد کو آن لائن شٹر ڈاؤن کاروبار کیلئے ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔ دکان کا مالک ملازمین کو دستانے ، ماسک اور سینیٹائزر دینے کا پابند ہوگا ، کسٹمرز کو دکان پر آنے کی اجازت نہیں ہوگی البتہ آن لائن آرڈر لے کر کاروبار کیا جاسکے گا۔

دکان کا مالک ملازمین اور ڈیلیوری کرنے والے افراد کی فہرست ، شناختی کارڈ کی کاپی اور رہائشی پتے دے گا اور باقاعدہ انڈر ٹیکنگ بھی دینا ہوگی۔ کاروبار کے دوران سماجی دوری سے متعلق ہدایت پر عمل کرنا ہوگا، کسی ملازم میں کورونا کی علامات ظاہر ہوئیں تو علاج اس کا ادارہ کرانے کا پابند ہوگا۔

حکومت ایسے دفتر ، کارخانے یار ادارے کو بند کرنے کی مجاز ہوگی جس کے ملازم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آئے گا۔

ٹرینڈنگ

مینو