اسکول کھلیں گے یا نہیں ، فیصلہ آج یا کل ہوگا

وزیراطلاعات سندھ ناصر شاہ نے وزیراعظم پر کورونا وائرس سے متعلق سنجیدگی نہ دکھانے کا الزام لگادیا۔ انھوں نے بتایا کہ تعلیمی اداروں کی چھٹیوں سے متعلق کوئی بھی فیصلہ ایک دو دن میں کرلیا جائے گا۔

کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر شاہ نے کہا کہ بیرون ملک سے 4 ہزار افراد پنجاب پہنچے کیا ان کا ٹیسٹ کیا گیا ، وزیراعظم نے ابتک ایک اجلاس بھی نہیں بلایا ، حکام کا صرف ٹویٹ کرنا کافی نہیں ایکشن بھی لیا جانا چاہئے.

ناصر شاہ نے کہا کہ ایئرپورٹ پر تھرمل اسکریننگ کا مناسب انتظام نہیں ، ایئرپورٹ پر مسافروں کیلئے عارضی انتظار گاہ بنائی جائے۔ انھوں نے بتایا کہ کورونا سندھ میں پھیل نہیں رہا بلکہ متاثرہ افراد کی ٹریول ہسٹری ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو