کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے حکومت کا بروقت فیصلہ

سندھ میں بند تعلیمی ادارے اب یکم جون کو کھلیں گے جبکہ میٹرک امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

وزیراعلی سندھ کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے کرلئے گئے، وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کے مطابق سندھ میں تعلیمی ادارے یکم جون سے کھلیں گے اور تعطیلات گرمیوں کی چھٹیاں تصور ہوں گی جبکہ نویں اور دسویں جماعت کے امتحان ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 16 مارچ سے شروع ہونے تھے ، حکومت کئی روز سے امتحانات ملتوی کرنے پر غور کر رہی تھی اور طلبا بھی کشمکش میں مبتلا تھے، والدین نے سندھ حکومت کے فیصلے کو درست قرار دیا ہے۔

ملک میں اب تک کورونا کے 21 کیسز سامنے آچکے ہیں ، سندھ میں سب سے زیادہ 15 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، مریضوں میں 14 کراچی اور ایک حیدرآباد کا رہائشی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو