ایئرپورٹ پر ہیلتھ ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ

محکمہ صحت سندھ نے کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے کیلئے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع اور عوامی اجتماعات پر پابندی کی سفارش کردی ہے۔

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کی زیرصدارت اجلاس میں پی سی بی حکام بھی شریک ہوئے ، اس دوران مختلف آپشنز پر غور کے بعد اہم فیصلے کرلئے گئے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ صحت نے وزیراعلی کو تعلیمی ادارے طویل عرصے کیلئے بند رکھنے اور عوامی اجتماعات پر پابندی کی سفارش کی ہے، حکومت کا کہنا ہے کہ ایڈوائزری آج جاری کی جائے گی۔

حکومت نے شہر قائد آنے والوں کی اسکریننگ کیلئے کراچی ایئرپورٹ پر ہیلتھ ڈسیک قائم کرنے کا فیصہ کیا گیا جبکہ اسپتالوں میں وائرس سے آگاہی کیلئے فرنٹ لائن ڈیسک قائم کئے جائیں گے۔

حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر وہ متاثرہ ممالک سے آئے ہیں تو خود کو 14 دن کیلئے قرنطینہ میں رکھیں، کورونا مریضوں کیلئے گڈاپ اسپتال میں قرنطینہ بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو