زائرین سکھر منتقل، نیا اسپتال قائم

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں درگاہیں ، شادی ہالز اور مدارس بند کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ ایران سے آئے زائرین کو سکھر کی لیبر کالونی منتقل کردیا گیا ، ان میں خواتین اور بچے بھی شامل  ہیں۔

وزیراعلی سندھ نے کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے کیلئے ہالز میں شادیوں اور میلوں کے انعقاد پر پابندی لگادی ہے، وزرا کو بھی تقریبات میں جانے سے روک دیا گیا ہے۔

تفتان کے ذریعے ایران سے آئے 289 زائرین کو سکھر کی لیبر کالونی کے قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے، یہاں یہ افراد 14 روز رہیں گے اور ان کی اسکریننگ کی جائے گی، حکام کو ٹیسٹ کرنے کی  ہدایت کر دی گئی ہے۔

جے پی ایم سی کراچی میں آئی سو لیشن وارڈ بنایا گیا ہے ، یہاں 11 آئیسولیشن وارڈز سمیت تمام سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔

سندھ حکومت نے 120 بستروں اور 16 وینٹی لیٹرز پر مشتمل اسپتال بھی قائم کیا ہے لیکن یہ کس شہر میں ہے یہ بات پوشیدہ رکھی گئی ہے، وزیراعلی سندھ نے یہاں دورہ کرکے سہولتوں کا جائزہ لیا ہے۔

سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور 3 کو صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کیا جاچکا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو