سندھ: شاپنگ مال اور مارکیٹیں نہیں کھلیں گی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن ختم کرنے سے متعلق وفاقی حکومت کے فیصلوں پر عمل کیا جائے گا، وہ یہ فیصلے کرتے ہوئے ڈر رہے ہیں لیکن قومی یکجہتی کیلئے سب قبول کیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلی نے واضح کیا کہ شاپنگ مالز ، بڑی مارکیٹس اور شادی ہال نہیں کھلیں گے۔ یہ فیصلہ وفاقی حکومت کا ہے اور اس پر عمل کیا جائے گا، انھوں نے تاجروں سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنانے کا اعلان کیا اور بتایا کہ کمیٹی میں میئر کراچی بھی شامل ہوں گے، یہ کمیٹی تاجروں کا موقف لے گی اور ان کی تجاویز وفاقی حکومت تک پہنچا دی جائیں گی۔ مراد علی شاہ نے وفاق سے چھوٹے تاجروں کو آسان اقساط پر قرض دینے کی بھی اپیل کی۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ دکانیں فجر سے شام 5 بجے تک کھولی جاسکیں گی ، کنسٹرکشن انڈسٹری کو بھی کام کی اجازت ہوگی لیکن ایس اور پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا جبکہ ہفتے اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن ہوا کرے گا۔

وزیراعلی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی تنقید مسترد کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے افراتفری میں کچھ بند نہیں کیا اور لاک ڈاؤن سوچ سمجھ کر کیا گیا۔ مراد علی شاہ نے لوگوں سے گھروں میں رہنے اور ضرورت پر ماسک پہن کر باہر نکلنے کی اپیل کی۔

ٹرینڈنگ

مینو