سندھ: مزید 35 فیکٹریز کھولنے کی اجازت

سندھ حکومت نے ایس او پیز پر عمل کرنے کی شرط پر مزید 35 فیکٹریز کھولنے کی اجازت دے دی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے جن پیداواری یونٹس کو کام کی اجازت دی ہے ان میں ٹیکسائل اور گارمنٹس  فیکٹریز کے ساتھ شوگر ملز بھی شامل ہیں۔

فیکٹری مالکان حکومتی ایس او پیز پر عمل کے پابند ہوں گے، ملازمین کو آفس لانے کیلئے فیکٹریاں اپنی گاڑیاں استعمال کریں گے اور ملازمین کو فاصلے سے بٹھایا جائے گا۔

دفتر آتے ہی درجہ حرارت چیک کیا جائے گا، کام کی جگہ پر بھی سماجی فاصلے کا خیال کیا جائے جبکہ سینیٹائزر بھی فراہم کئے جائیں گے۔

سندھ حکومت اب تک 288 فیکٹریز کو کام کی اجازت دے چکی ہے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کئی اداروں کو سیل بھی کیا جاچکا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو