سندھ میں کیسز کی تعداد 88ہوگئی

کراچی میں ایک اور کیس رپورٹ ہوا ہے اور سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 88 جبکہ ملک بھر میں 106 ہوچکی ہے۔

محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں ایک اور کورونا کیس کی تصدیق کردی ہے ، اب صوبے میں مریضوں کی تعداد 88 ہوچکی ہے۔

اس سے پہلے سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے بتایا تھا کہ تفتان سے سکھر آنے والے مزید 11 افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اور مریض زائرین کی تعداد 61 ہوچکی ہے۔

اس وقت میں بلوچستان میں 10 افراد زیر علاج ہیں اور گلگت بلتستان میں 3مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

لاہور میں کورونا کا ایک مریض ہے اور اسلام آباد میں مریضوں کی تعداد 4 ہوچکی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو