میٹرک امتحانات 15 جون سے ہوں گے

سندھ میں 15 جون سے میٹرک اور 6 جولائی سے انٹر امتحانات کا اعلان کردیا گیا۔ اور تمام امتحانات دوپہر میں ہوں گے۔

وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ یکم سے 15 جون تک پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات ہوں گے، نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 15 جون سے ہوں گے۔

6 جولائی سے گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہوگا جبکہ یکم اگست سے گیارہویں اور بارہویں کی کلاسز شروع ہوں گی، بارہویں جماعت کے نتائج 15 ستمبر کو جاری کئے جائیں گے۔

سعید غنی نے بتایا کہ قوم کو غیرمعمولی حالات کا سامنا ہے۔ والدین بچوں کو گھروں میں رکھیں، چھٹیوں کی ایڈوانس فیس مانگنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

ٹرینڈنگ

مینو