سندھ میں لاک ڈاؤن ہوگا، وزیراعلیٰ

وزیراعلی سندھ نے لاک ڈاؤن کا فیصلہ سنادیا، کہتے ہیں عوام کی زندگیاں اور صحت عزیز ہے ، شہریوں کی خاطر سخت فیصلے کرنے جارہے ہیں۔

کورونا کی روک تھام سے متعلق اہم اجلاس میں وزرا ، چیف سیکریٹری ، سیکریٹری داخلہ، ڈی جی رینجرز ، آئی جی اور کور ہیڈکوارٹرز کے نمائندے شریک ہوئے، وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ انھوں نے عوام کے حق میں فیصلہ کیا ہے۔

اس سے پہلے محکمہ داخلہ سندھ نے لاک ڈاؤن کیلئے وفاق سے فوج تعینات کرنے کی درخواست کی تھی۔

ٹرینڈنگ

مینو