سندھ: کراچی کورونا کا مرکز،کہاں کتنے کیس ؟

سندھ میں کورونا انفیکشن کی شرح اگرچہ کم ہوئی لیکن کراچی وبا کا مرکز ہے۔ صوبے میں مریضوں کی تعداد 5 ہزار 291 ہے اور 35 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

سندھ میں کورونا انفیکشن کی شرح 11 فیصد سے کم ہو کر 8 اعشاریہ 15 فیصد ہوگئی اور اموات کی شرح ایک اعشاریہ 73 فیصد ہے ، صوبے میں 963 افراد صحت یاب ہوئے ہیں لیکن اب بھی 35 افراد کی حالت تشویشناک ہے اور 13 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

کراچی کورونا کیسز کے اعتبار سے صوبے میں سب سے زیادہ متاثرہ شہر ہے، وزیراعلی سندھ کے مطابق 24 گھنٹے میں سب سے زیادہ 258 مریض شہر قائد میں سامنے آئے ہیں۔ ضلع جنوبی میں مزید 89 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

ضلعی شرقی میں 53 ، وسطی میں 43 ، غربی میں 24 ، کورنگی 28 اور ملیر میں 21 کیسز سامنے آئے ہیں۔

حیدر آباد میں 17 ، جیکب آباد 10 ، سکھر اور شکارپور میں 7 ، 7 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، شہید بینظیر آباد اور ٹنڈو محمد خان میں 6 ، 6 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، لاڑکانہ اور سانگھڑ میں 5 ، 5 دادو میں 3 اور نوشہرو فیروز میں ایک مریض رپورٹ ہوا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو