سندھ: کس علاقے میں کتنے نئے کیس ؟

سندھ میں کورونا کیسز 4 ہزار 2 سو سے زائد ہوگئے ہیں اور کراچی سب سے زیادہ متاثرہ شہر ہے۔

کورونا کراچی کے تمام اضلاع میں پھیل چکا ہے اور اب شہر بھر سے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں ، وزیراعلی سندھ نے تصدیق کی ہے کہ شہر قائد کا ضلع جنوبی سب سے زیادہ متاثر ہے ، یہاں مزید 79 کیسز سامنے آئے ہیں۔

ضلع شرقی میں 57 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں اور یہ دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ضلع ہے۔

ضلع وسطی میں نئے کیسز کی تعداد 32 ہے ، ضلع غربی میں مزید 18 ، ملیر میں 8 اور کورنگی میں 5 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

لاڑکانہ میں مزید 17 اور حیدرآباد میں 13 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، شکارپور میں نئے مریضوں کی تعداد 11  اور سکھر میں 7 ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو