متاثرہ شخص اسلام آباد سے کراچی آیا

سندھ میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض رپورٹ ہوگیا، یہ شخص 2 روز پہلے اسلام آباد سے کراچی آیا تھا۔ 

محکمہ صحت کے مطابق 52 برس کے مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، اسے آئی سو لیشن وارڈ منتقل کردیا گیا ہے ، حکام نے بتایا کہ نئے مریض کی حال ہی میں کوئی ٹریول ہسٹری نہیں ہے اور یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔ پاکستان میں ابتک 22 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، کراچی میں 15 اور حیدرآباد میں ایک مریض سامنے آیا ہے، ان میں سے کراچی کے 2 افراد صحتیاب ہونے پر ڈسچارج کئے جاچکے ہیں۔ گلگت بلتستان میں 3 ، اسلام آباد میں 2 اور کوئٹہ میں ایک مریض رپورٹ ہوا ہے۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس ہی کی وجہ سے سندھ میں میٹرک امتحانات ملتوی کئے جاچکے ہیں اور تعلیمی ادارے گرمیوں کی چھٹیاں کے بعد یکم جون کو کھلیں گے۔

ملک میں کورونا ہی کی وجہ سے پی ایس ایل کا شیڈول تبدیل کیا گیا ہے اور میچز خالی گراونڈ میں کرائے جارہے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو