مشرف کی سزائے موت بحال کرنے کی اپیل

سندھ ہائی کورٹ بار نے سابق صدر مشرف کو سنگین غداری کیس میں سزا سنانے والی خصوصی عدالت کی تشکیل کالعدم قرار دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے خصوصی عدالت کی تشکیل کالعدم قرار دی تھی،  سندھ ہائی کورٹ بار نے درخواست میں پرویز مشرف کی سزائے موت بحال کرنے کی اپیل کی ہے۔

ہائی کورٹ بار نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ کو خصوصی عدالت کےخلاف درخواست سننے کا اختیار نہیں تھا، خصوصی عدالت کی تشکیل قانون کے مطابق ہوئی تھی۔ لاہور ہائی کورٹ نے حقائق اور قانون کا درست جائزہ نہیں لیا، ہائی کورٹ نے استغاثہ کے شواہد کو اہمیت نہیں دی اور پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ حقائق پر مبنی تھا۔

خصوصی عدالت نے 17 دسمبر 2019 کو سنگین غداری کیس میں پرویز مشرف کو موت کی سزا سنائی تھی، 13 جنوری کو لاہور ہائی کورٹ نے خصوصی عدالت کی تشکیل غیر آئینی قرار دے دی تھی۔

ٹرینڈنگ

مینو