سندھ: ہر 10 ٹیسٹ میں ایک کورونا مریض

سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد پھر بڑھ گئی اور آج ریکارڈ اموات بھی ہوئی ہیں۔

سندھ میں کورونا کے ہر 100 ٹیسٹ میں سے 11 مثبت آئے ہیں ، گزشتہ روز یہ شرح کم ہو کر 8 اعشاریہ 15 فیصد ہوئی تھی اور اب پھر بڑھ گئی ہے۔ صوبے میں 404 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور ان میں سے 332 کا تعلق کراچی سے ہے۔ 36 افراد کی حالت تشویشناک ہے اور 18 وینٹی لیٹرز پر ہیں، کل تک وینٹی لیٹر پر رکھے گئے مریضوں کی تعداد 13 تھی۔

صوبے میں 5 ہزار 695 کیسز میں سے ایک ہزار 169 صحت یاب ہوئے ہیں اور ابتک 100 اموات ہوچکی ہیں۔

کراچی کا ضلع جنوبی اب بھی سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ہے، یہاں مزید 113 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور اب ان کے اہلخانہ کا ٹیسٹ کیا جارہا ہے، ضلع شرقی میں 100 ، وسطی میں 39 ، کورنگی میں 37 ، غربی میں 26 اور ملیر میں 17 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

وبا نے سکھر میں 14 افراد کو بیمار کیا ، لاڑکانہ اور خیرپور میں 13 ، 13 ، شہید بینظیر آباد اور شکار پور میں 7 ، 7 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو