سندھ :ہر 100 افراد میں سے 12 کو کورونا

لاک ڈاؤن نرم ہوتے ہی سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد خطرناک حد تک بڑھنا شروع ہوگئی، صوبائی دارالحکومت کراچی اب بھی سب سے زیادہ متاثرہ شہر ہے۔

کراچی کے ضلع جنوبی میں 87 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ شرقی میں 74 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔

ضلع وسطی کا نمبر تیسرا ہے جہاں سے 68 مریض اسپتال پہنچائے گئے، ملیر میں 26 ، کورنگی میں 25 اور غربی میں 47 افراد وبا سے متاثر ہوئے۔

کورونا نے شکارپور میں مزید 24 افراد کو متاثر کیا، سکھر میں 19، شہید بینظیر آباد 15، لاڑکانہ 7، حیدرآباد 5 ،سجاول 4 ، گھوٹکی 3 ، سانگھڑ 2 ، میرپور خاص ، مٹیاری اور دادو میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔

سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران 3671 ٹیسٹ کئے گئے اور 451 کیسز رپورٹ ہوئے ، ان میں سے 327 کراچی سے تھے، ان اعدادوشمار کے مطابق کورونا مریضوں کی شرح 12 فیصد بنتی ہے، کچھ دن پہلے تک یہ شرح 9 فیصد تھی جو اب لاک ڈاؤن میں نرمی اور لوگوں کی بے احتیاطی کے باعث بڑھ گئی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو