سندھ: 3 بجے تک غیراعلانیہ کرفیو

سندھ میں دوپہر 12 بجے سے 3 بجے تک غیراعلانیہ کرفیو ہوگا۔ صوبائی حکومت نے لاک ڈاؤن کی مدت میں بھی توسیع کردی ہے۔

سندھ حکومت نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے لاک ڈاؤن مزید سخت کردیا۔ پولیس نے بھی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی تیاری کرلی۔

5 افراد کو باجماعت نماز جمعہ کی اجازت دی گئی اور عوام سے کہا گیا کہ وہ گھروں پر نماز ادا کریں۔

حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا بھی نوٹی فکیشن جاری کیا ہے، اس کے مطابق صوبے بھر میں پابندیوں کا اطلاق 14 اپریل تک رہے گا۔

نماز جنازہ اور تدفین کے علاوہ تمام اجتماعات پر پابندی ہوگی ، تدفین میں صرف رشتے دار شرکت کرسکیں گے اور اس کیلئے بھی ایس ایچ او  کو اطلاع دینی ہوگی۔ مقررہ وقت میں مخصوص کاروبار کیا جاسکے گا التبہ گڈز ٹرانسپورٹ پر پابندی نہیں ہوگی۔

ٹرینڈنگ

مینو