اسکول ایڈمٹ کارڈ دینے کیلئے 9 مارچ سے کھلیں گے

سندھ میں میٹرک کے طلبا کو ایڈمٹ کارڈ جاری کرنے کیلئے 9 مارچ سے اسکول کھولنے کا اعلان کردیا گیا ہے جبکہ نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 16 مارچ سے ہوں گے۔

صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے اسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس کے بعد ٹویٹ کیا، انھوں نے بتایا کہ وہ اسکول اپنے دفاتر کھول سکتے ہیں جہاں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات ہونے ہیں یا جن اسکولوں نے بچوں کو ایڈمٹ کارڈ تقسیم کرنے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں سعید غنی نے بتایا کہ اسکول کورونا وائرس کی وجہ سے بند کرنے پڑے، انھوں نے ہدایت کی ہے کہ سرکاری اور نجی اسکولوں کا عملہ 9 مارچ سے حاضری یقینی بنائے اور ایڈمٹ کارڈ بورڈ سے لے لئے جائیں۔ سعید غنی نے واضح کیا کہ اسکولوں میں تدریسی عمل 16 مارچ سے ہی شروع ہوگا۔

وزیر تعلیم سندھ نے بتایا کہ پیپر لیک ہونے سے روکنے کیلئے پالیسی بنائی جارہی ہے ، امتحانی مراکز میں امیدوار سے اگر موبائل فون ملا تو ضبط کرلیا جائے گا ، نقل کرانے والے اساتذہ کو نوکری سے نکالا جائے گا جبکہ طالب علم کو امتحانات میں بیٹھنے نہیں دیا جائے گا ، امتحانی مراکز میں صحافیوں کے داخلے پر پابندی ہوگی۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ اسکولوں میں نیا تعلیمی سال 15 اپریل سے شروع ہوگا اور گرمیوں کی چھٹیاں یکم مئی سے 15 جولائی تک ہوں گی۔

ٹرینڈنگ

مینو