ایک تولے سونا 7 سو روپے مہنگا ہوگیا

عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہوا لیکن پاکستان میں ایک تولہ 7 سو روپے مہنگا ہوگیا ، دوسری طرف ڈالر ایک بار پھر روپے پر بھاری پڑنے لگا ہے اور قدر 2 روپے 34 پیسے بڑھ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں ایک اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر کم ہوئی البتہ پاکستان میں قیمت بڑھ گئی ہے، پاکستان میں ایک تولہ 7 سو روپے مہنگا ہو کر 95 ہزار 200 روپے کا ہوگیا، 10 گرام سونے کی قیمت 6 سو روپے بڑھ کر 81 ہزار 6 سو 18 روپے ہوگئی ہے۔

ڈالر نے ایک بار پھر زور دکھایا ہے اور انٹربینک میں 2 روپے 34 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔

پیر کو انٹربینک میں ڈالر کی 156 روپے 58 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 157 روپے میں ٹریڈنگ ہوئی۔

ٹرینڈنگ

مینو