سپر ماڈل کا مداحوں سے اظہار تشکر

سپر ماڈل اور گلوکارہ ایان علی کا طویل عرصے بعد بیان آگیا، سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں ایان نے پیار پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں ایان علی نے بتایا کہ 5 سال پہلے ریلیز کیا گیا ان کا گانا ارتھ کوئک آج بھی مقبول ہے۔

ایان نے بتایا کہ وہ مزید کام کر رہی ہیں جو جلد سامنے آئےگا۔

یاد رہے کہ سپر ماڈل 14 مارچ 2015 میں اسلام آباد سے دبئی جاتے ہوئے گرفتار کی گئی تھیں ، ان کے پاس سے 5 لاکھ ڈالرز برآمد ہوئے تھے۔

انھیں کرنسی اسمگلنگ کیس میں جیل جانا پڑا تھا اور ان کا نام بھی ایس سی ایل میں شامل رہا۔ بعد میں ان کا نام ای سی ایل سے نکالا گیا اور وہ بیرون ملک چلی گئیں۔ آئیں ان کا گانا ارتھ کوئک سنتے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو