سنیما بند،کورونا کیسز 28 ہوگئے

ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 28 ہوگئی ہے۔ حکومت نے ہالز میں شادیوں سمیت تمام بڑے عوامی اجتماعات پر پابندی لگادی ہے۔

حکومت نے کورونا کا پھیلاو روکنے کیلئے شادی ہالز میں تقریبات ممنوع قرار دے دی ہیں جبکہ سنیما گھر بھی بند کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ مذہبی اجتماعات سے متعلق فیصلہ علما کی مشاورت سے ہوگا۔ اب صرف لاہور کراچی اور اسلام آباد سے بین الاقوامی سفر ممکن ہوگا۔ چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ سول کیسز 3 ہفتے کیلئے ملتوی کردیئے جائیں۔ جیلوں میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر 3 ہفتے کیلئے پابندی لگائی گئی ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ کورونا سے متعلق کوآرڈی نیشن کمیٹی بنائی گئی ہے، وزیر صحت کو سربراہ بنایا گیا ہے، کمیٹی میں وزرا ، وزرائے اعلی اور آئی ایس پی آر کے نمائندے شامل ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ ایران سے تفتان آنے والے 7 زائرین میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے، ان میں بچہ اور خاتون بھی شامل ہیں۔ ساتوں کا علاج جاری ہے اور ان کی طبیعت بہتر ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو