شرح سود 2 فیصد کم

بنکوں سے قرض لینے والوں کیلئے اچھی خبر آگئی ، اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 2 فیصد کمی کردی ہے، شرح سود 9 فیصد ہوگئی ہے۔

مرکزی بینک نے کاروباری افراد کا بڑا مطالبہ منظور کرلیا، پاکستان میں شرح سود سنگل ڈیجٹ پر آگیا۔  ایک ماہ کے دوران شرح سود میں اب تک 4 اعشاریہ 25 فیصد کمی کی جاچکی ہے۔ اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ رواں سال مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو منفی 1.5 فیصد اور مہنگائی کی شرح 11 سے 12 فیصد رہے گی جو آئندہ مالی سال میں کم ہوکر 7 سے 9 فیصد رہے گی۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں مرکزی بینک کے ذخائر 25 کروڑ 20 لاکھ ڈالر بڑھے۔ مرکزی بینک کے ذخائر کی مالیت 10 ارب 97 کروڑ ڈالر ہوگئی ہے، کمرشل بینکوں کے ذخائر 6 ارب 32 کروڑ ڈالر سے زیادہ ہیں۔ کاروباری برادری نے شرح سود میں کمی کے اقدام کا خیرمقدم کیا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو