شعیب ملک کے 54 رنز، بہترین کھلاڑی قرار

پشاور زلمی نے پی ایس ایل فائیو کے 18 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 30 رنز سے شکست دیدی۔

پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 15 اوورز میں 170 رنزبنائے ، اوپنر امام الحق صرف 7 رنز بنا کر سہیل خان کی بال پر سرفراز کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔ کامران اکمل کا کھیل 23 رنز پر تمام ہوا، حیدر علی نے 24 گیندوں پر 39 رنز کی اننگز کھیلی۔

شعیب ملک کا بلا اس میچ میں خود چلا، انھوں نے صرف 27 گیندوں پر 54 رنز بنائے، شعیب ملک کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ لیونگ اسٹون 12 رنز بناسکے۔ کوئٹہ کے محمد حسنین نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا  ، بین کٹنگ اور سہیل خان ایک ایک وکٹ لے سکے۔

اس کے بعد کوئٹہ کی ٹیم میدان میں اتری لیکن شین واٹسن 19 رنز بنا کر لوٹ گئے، جیسن رائے نے 45 رنز بنائے تھے جب یاسر شاہ نے انھیں پویلین بھیج دیا، احمد شہزاد 10 ، بین کٹنگ 17 ، محمد نواز 18 اور کپتان سرفراز احمد ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اعظم خان صفر پر واپس گئے۔ پشاور کے وہاب ریاض نے 3 اور راحت علی نے 2 کھلاڑی آوٹ کئے ، حسن علی اور یاسر شاہ ایک ایک وکٹ لے سکے۔

ٹرینڈنگ

مینو