شمالی وزیرستان: 9شرپسند ہلاک،2جوان شہید

شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے خیسورہ اور دوسالی میں سرچ آپریشن کیا جارہا تھا، اس دوران دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی، فورسز کی کارروائی میں 9 دہشت گرد مارے گئے۔

سیکیورٹی اہلکاروں نے ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا جبکہ تخریب کاروں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

فائرنگ کے تبادلے میں 2 اہلکار شہید اور پانچ زخمی ہوئے، 29 سالہ لانس نائیک عبدالوحید شہید مظفر آباد کے رہائشی تھے ، ان کے ورثا میں اہلیہ ، 3 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے، 33 برس کے سکوم داد چھانگلہ گلی ایبٹ آباد کے رہائشی تھے، ان کے پسماندگان میں اہلیہ ، بیٹا اور بیٹی شامل ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو