شکاری اور شکار کے حیران کن مناظر

کینیا کے مسائی مارا نیشنل ریزرو میں شکاری اور شکار کے درمیان جدوجہد کے حیران کن مناظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلئے۔

جھاڑیوں کے درمیان چھپے بھوکے چیتے نے اچانک ہرن پر حملہ کیا اور اس کی پشت پر سوار ہوگیا۔

موت نظر آئی تو ہرن نے بھی خوب زور لگایا اور چیتے سے جان چھڑانے میں کامیاب ہوگیا۔

شکار نے پھرتی دکھائی لیکن چیتا ایسا شکاری ہے جو صرف 3 سیکنڈز میں 96 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچ جاتا ہے اور زمین پر سب سے تیز رفتار ممالیہ جانور ہے۔ چیتا دوڑتے ہوئے 7 میٹر یعنی 23 فٹ لمبی چھلانگ بھی لگا سکتا ہے۔

ہرن سر پٹ دوڑا لیکن پھر چیتے کے دیگر ساتھی بھی میدان میں کود پڑے۔ یہ مناظر ڈچ فوٹو گرافر ڈک وان نے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کئے ہیں ، وہ ان 5 چیتوں کا پیچھا کر رہے تھے جنھیں مقامی افراد فاسٹ فائیو کہتے ہیں۔

فوٹو گرافر نے بتایا کہ ان کی گاڑی اتفاق سے بالکل سامنے کھڑی تھی ، ہرن بڑھی ہوئی گھاس کے باعث چیتوں کو نہیں دیکھا سکا اور شکار ہوگیا۔

ٹرینڈنگ

مینو