شہریوں کا گھروں کے باہر کھڑے ہونا بھی مشکل

کراچی میں ایک بار پھر لوٹ مار کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں ، انچولی میں ڈاکو 2 نوجوانوں سے قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

عوام کیلئے اپنے گھروں کے باہر کھڑے ہونا بھی مشکل ہوگیا، انچولی میں موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکو آئے اور سرعام لوٹ مار شروع کردی۔ زبرنیوز کو موصول ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بے فکر ڈاکو کس طرح 2 شہریوں کو موبائل اور نقدی سے محروم کر کے رفوچکر ہوگئے۔

کراچی: انچولی میں سرعام لوٹ مار

کراچی: انچولی میں سرعام لوٹ مار

Posted by Zabar News on Friday, February 28, 2020

کراچی میں پچھلے چند ماہ سے جرائم کی شرح نسبتا کم ہوئی تھی لیکن اب لوٹ مار کی وارداتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو