عوام کو مختلف شہروں کا سفر نہ کرنے کی ہدایت

کینیڈا نے حالیہ صورتحال کے بعد بھارت کے کئی شہروں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔

بھارت میں مسلم کش فسادات اور شہریت کے متنازع قانون پر احتجاج کے بعد کینیڈین حکومت تشویش میں مبتلا ہوگئی۔ حکومت نے عوام کو بھارت کے کئی شہروں میں نہ جانے کی ہدایت کردی۔

کینیڈا کی حکومت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اروناچل پردیش ، آسام ، مانی پور اور کئی دیگر شہر نہ جائیں۔

شہروں کو بنگلہ دیش اور پاکستان کی سرحدوں کے قریب بھارتی شہروں کا سفر کرنے سے بھی منع کیا گیا ہے۔

بھارتی دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں شہریت کے متنازع قانون کی مخالفت میں احتجاج کیا جارہا ہے اور بھارتی فورسز طاقت کا بے دریغ استعمال کر رہی ہیں۔ انتہا پسند آر ایس ایس کے غنڈوں نے اقلیتوں کی املاک پر حملے کئے ہیں اور کئی گھروں اور عبادت گاہوں کو جلایا گیا ہے۔ اس صورتحال پر اقوام متحدہ سمیت کئی ممالک تشویش کا اظہار کرچکے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو