صارفین کو ویوز کے حساب سے رقم دینے کا فیصلہ

انسٹاگرام نے بھی منفرد ویڈیوز شیئر کرنے والے صارفین کو ویوز کے حساب سے رقم دینے کافیصلہ کرلیا۔

فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام نے اپنے اکاونٹ ہولڈرز کو آمدنی کا موقع دینے کیلئے اقدامات تیز کردیئے ہیں۔

کمپنی نیا مونیٹائزیشن فیچر تیار کر رہی ہے ، اس کے تحت ایسے صارفین اور مقبول شخصیات کو ویوز کے حساب سے ڈالر دیئے جائیں گے جو مختلف ویڈیوز شیئر کریں گے۔

اب تک فیس بک اور یوٹیوب صارفین کو ویوز کے حساب سے اشتہارات دیئے جاتے ہیں ، ان اشتہارات کی رقم میں سے کچھ حصہ ویڈیو بنانے والے کو بھی ملتا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو