معروف اداکارہ کی ویڈیوز وائرل

پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر کی بھارتی گانے پر رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیاہ لباس پہنے صبا قمر گاڑی کے اندر بیٹھی ہیں اور بھارتی گانے ناگن پر رقص کر رہی ہیں۔ انھوں نے پنجابی گانے پر بھی رقص کیا ہے جبکہ شاپنگ کرنے کی ویڈیو بھی ٹویٹر پر شیئر کی گئی ہے۔

یہی نہیں صبا قمر کی پنجابی گانے پر رقص کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے۔

صبا قمر کی ویڈیوز دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ وہ ملک سے باہر ہیں جہاں انھوں نے شاپنگ بھی کی ہے۔

صبا قمر کی ویڈیوز نہ صرف انسٹاگرام بلکہ ٹویٹر پر بھی گردش کر رہی ہیں اور مختلف لوگ اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو