صحافی کی پینٹ کے بغیر رپورٹنگ ، ویڈیو دیکھیں

کورونا وبا کے باعث لوگوں کی اکثریت گھروں سے کام پر مجبور ہے ،  زیادہ تر صحافی بھی گھروں سے ہی رپورٹنگ کر رہے ہیں۔

امریکی ٹی وی اے بی سی نیوز کا رپورٹر ول ریؤ بھی انہی میں شامل ہے تاہم لائیو شو کے دوران کیمرہ زوم آوٹ ہوا تو معلوم ہوا کہ اس نے شرٹ اور کوٹ کے نیچے پینٹ پہننا ضروری ہی نہیں سمجھا تھا۔

خاتون اور مرد میزبانوں کو اندازہ ہی نہیں ہوا کہ ان کا ساتھی بغیر پینٹ پہنے رپورٹنگ کر رہا ہے۔ رپورٹر کا بھی خیال تھا کہ وہ جتنا کیمرے میں آئے گا اس میں جسم کا نچلا حصہ شامل نہیں ہوگا۔

رپورٹر نے تسلیم کیا کہ اس نے پینٹ نہیں پہنا ہوا تھا تاہم صفائی پیش کی کہ وہ نیکر میں تھا۔

امریکی صحافی ویل ریؤ ہالی وڈ کے نامور اداکار اور سپرمین کہلائے جانے والے کرسٹوفر ریؤ کا بیٹا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو