صوبہ وان میں کئی عمارتیں تباہ

ترکی کے صوبے وان میں 5 اعشاریہ 7 شدت کے زلزلے سے سیکڑوں عمارتیں تباہ ہوگئیں، 4 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

ملبے تلے کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے اور متعدد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

زلزلے کا مرکز ایرانی شہر حوی تھا اور اس سے 43 دیہات میں تقریبا ایک ہزار مکان متاثر ہوئے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو