مستقبل خراب نہ کیا جائے، صوفیہ کیف

پشتو گلوکارہ صوفیہ کیف نے اپنی وائرل ٹک ٹاک ویڈیو سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وزیراعلیٰ ہاوس میں نہیں جرگہ ہال میں بنائی گئی تھی۔

صوفیہ کیف کی ایک ویڈیو کئی روز سے وائرل ہے ، سوشل میڈیا صارفین کے مطابق یہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلی ہاوس میں بنائی گئی تھی، اس ویڈیو پر انھیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اب صوفیا نے وضاحت کی ہے کہ وہ تقریب میں شرکت کیلئے وزیراعلی ہاوس گئی تھیں اور یہ ویڈیو جرگہ ہال میں بنائی تھی۔

صوفیہ نے بتایا کہ وہ ایک نئے چینل کی اوپننگ کے موقع پر وزیراعلیٰ ہاوس گئی تھیں ، انھوں نے وہاں گانے گائے تھے لیکن ویڈیو وزیراعلیٰ ہاوس میں نہیں بنائی گئی۔

صوفیہ نے کہا کہ انھوں نے لیڈیز چیننگ روم کے قریب ویڈیو بنائی تھی۔ ان کا کسی ٹک ٹاک اسٹار کے ساتھ موازنہ اور مستقبل خراب نہ کیا جائے۔

ٹرینڈنگ

مینو