علامہ طالب جوہری کی طبیعت سنبھل گئی

محسن رضا

معروف عالم دین اور دانشور علامہ طالب جوہری کی طبیعت پہلے سے بہتر ہوگئی ہے۔

مفسر قرآن علامہ طالب جوہری کی طبیعت کئی روز سے خراب ہے اور وہ کراچی کے آغا خان اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

علامہ طالب جوہری کی طبعیت کو دیکھتے ہوئے طبی عملے نے انھیں آئی سی یو میں منتقل کردیا تھا ، اسپتال کے ذرائع نے اب زبر نیوز کو بتایا  ہے کہ علامہ طالب جوہری کی صحت میں  بہتری آگئی ہے۔ انہوں نے دوبارہ بات چیت بھی شروع کردی ہے۔

علامہ طالب جوہری اصول فقہ ، فلسفہ ، منطق اور علم البیان سمیت کئی علوم پر دسترس رکھتے ہیں اور انھیں اتحاد بین المسلمین کا داعی سمجھا جاتا ہے۔ مختلف مکاتب فکر کے علما نے علامہ طالب جوہری کی جلد صحت یابی کیلئے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو