ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کردیا

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا پر 2 کروڑ ماسک بیرون ملک اسمگل کرانے کا الزام لگادیا گیا ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے الزام بے بنیاد قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔

ایف آئی اے نے ڈاکٹر ظفر مرزا اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان غضنفر علی کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ایف آئی اے نے یہ کارروائی ینگ فارمسٹ ایسوسی ایشن کی شکایت پر شروع کی ہے، اس میں الزام لگایا گیا ہے کہ ڈاکٹر ظفرمرزا نے غضنفر علی کی ملی بھگت سے ماسک اسمگل کرائے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے ڈائریکٹر نارتھ اسلام آباد سے 15 دن میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر ظفر مرزا نے الزام مسترد کردیا ہے۔

یاد رہے کہ ملک میں ماسک کی قلت ہے اور دکاندار من مانی قیمتیں وصول کررہے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو