عاقب کو بوٹی بوٹی کرنے کی دھمکی کیوں ملی؟

جسٹس قیوم کمیشن کے گواہ اور سابق کرکٹر عاقب جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ جسٹس قیوم کمیشن میں بہت کچھ چھپایا گیا۔

اپنے ویڈیو بیان میں عاقب جاوید نے کہا کہ انھوں نے عدالت کو بتادیا تھا کہ فکسنگ کیلئے 5 سے 6 کھلاڑیوں کی ضرورت ہوتی ہے، اس وقت دھمکیاں دی جاتی تھیں کہ عدالت میں بولے تو تمہاری بوٹی بوٹی کردی جائے گی۔

سابق فاسٹ باولر نے بتایا کہ فکسنگ کے خلاف بولنے پر ان کا کریئر جلد ختم ہوگیا، اس کے بعد ہیڈکوچ بھی نہیں بنایا گیا۔

عاقب جاوید نے کرکٹ بورڈ میں سلیم ملک کو نوکری دینے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ فکسنگ کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کرنے ہوں گے۔ کرکٹرز کے ساتھ بکیز اور مافیا پر بھی ہاتھ ڈالنا ہوگا.

ٹرینڈنگ

مینو