خواتین کو مساوی حقوق دینے کا مطالبہ

دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے، یہ دن منانے کا مقصد خواتین کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

لاہور اور کراچی سمیت جگہ جگہ ریلیاں نکالی گئی ہیں جن میں خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی، خواتین نے صنفی امتیاز ختم کرنے اور مساوی حقوق دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

خواتین رہنماوں کا کہنا ہے کہ گھریلو تشدد اور جنسی طور پر ہراساں کرنے کا سلسلہ ختم ہونا چاہئے جبکہ عورت کو وراثت میں بھی حق ملنا چاہئے۔

مختلف شہروں میں سیمینارز اور کانفرنسز کا انعقاد بھی کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ 1908 میں نیویارک کی گارمنٹس فیکٹری کی خواتین ملازمین نے ہڑتال کرکے اپنے حقوق منوائے تھے ، اس کے بعد امریکا کی سوشلسٹ پارٹی نے 28 فروری 1909 کو یوم خواتین منایا تھا، اقوام متحدہ نے 1975 میں 8 مارچ کو عالمی یوم خواتین سے منسوب کردیا تھا۔

ٹرینڈنگ

مینو