عامر لیاقت کو معافی مانگنا پڑگئی

تحریک انصاف کے رہنما اور ٹی وی شو کے میزبان عامر لیاقت حسین کو نامناسب مذاق پر شدید تنقید کے بعد معافی مانگنا پڑگئی۔

عامر لیاقت ایک بار پھر غلط بات کرکے پھنس گئے ، سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا ہوگیا، عامر لیاقت حسین کے الفاظ پر شو میں مہمان اداکار عدنان صدیقی بھی خفا ہوگئے۔

عامر لیاقت حسین نے عدنان صدیقی سے کہا آپ جس اداکار کے ساتھ کام کرتے ہیں اس کا انتقال ہوجاتا ہے، سری دیوی اور عرفان خان کے ساتھ ایسا ہوا، رانی مکھرجی اور بپاشا بچ گئیں۔

عدنان صدیقی اس پر ناراض ہوگئے اور کہا کہ یہ مذاق نہیں ہے۔ معروف اداکار نے شو کے بعد ٹویٹ کرکے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔

عدنان صدیقی نے لکھا کہ عامر لیاقت نے انتہائی حساس معاملے پر مذاق کیا ، سری دیوی اور عرفان خان میرے بہت قریب تھے۔ معروف اداکار نے کہا کہ وہ اس واقعے پر سری دیوی اور عرفان خان کے اہلخانہ اور فینز سے معذرت خواہ ہیں ، انھیں شو میں جانے پر افسوس ہے اور مستقبل میں ایسے معاملات برداشت نہیں کریں گے۔

تنقید بڑھی تو عامر لیاقت نے اپنا ویڈیو بیان دے دیا، انھوں نے اگرچہ معذرت کی لیکن یہ بھی کہہ دیا کہ یہ کوئی بڑی بات نہیں تھی ، لائیو شو میں ایسا ہوجاتا ہے۔ بعد میں انھوں نے سوچا کہ یہ الفاظ نہیں کہنے چاہئیے تھے۔ اینکر نے بتایا کہ انھوں نے دونوں اداکاروں کی تعریف بھی کی تھی جسے دکھایا نہیں گیا۔

ٹرینڈنگ

مینو