عبدالرشید کے اہلخانہ بھی کورونا سے متاثر

کورونا سے متاثر رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید کے اہلخانہ کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

لیاری سے رکن صوبائی اسمبلی کے 3 بچوں ، اہلیہ ، والدہ اور بہنوئی سمیت 8 رشتے داروں کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

جماعت اسلامی کے رہنما کے مزید 21 رشتے داروں کے ٹیسٹ کئے گئے جو منفی آئے ہیں ، اب عبدالرشید کے قریبی ساتھیوں اور الخدمت کے کارکنوں کا بھی ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔

ایم پی اے عبدالرشید کورونا وبا پھیلنے کے بعد امدادی سرگرمیوں میں مصروف تھے اور نہ صرف لیاری بلکہ دیگر علاقوں میں بھی خدمات انجام دے رہے تھے، ان کا 24 اپریل کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد سے وہ قرنطینہ میں ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو