عدالت کا احترام کرتا ہوں، سابق اٹارنی جنرل

سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان نے الزامات لگانے پر سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔

انور منصور خان نے سپریم کورٹ میں معافی نامہ جمع کرایا ہے ، اس میں کہا گیا ہے کہ وہ عدالت کا احترام کرتے ہیں اور عدالتی وقار کے خلاف کوئی بات نہیں کرسکتے۔

یاد رہے کہ انور منصور نے جسٹس فائز عیسی کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے 10 رکنی بنچ پر الزامات لگائے تھے، عدالت نے ان سے ثبوت دینے یا معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔

حکومت نے اسی الزام تراشی کے بعد انور منصور سے استعفی لیا تھا اور  اس کے بعد خالد جاوید خان کو نیا اٹارنی جنرل مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔

ٹرینڈنگ

مینو