علی ظفر کے پی ایس ایل گانے کا ٹیزر چھا گیا

پی ایس ایل کے گانے پر علی عظمت سے نوک جھونک کے بعد معروف گلوکار علی ظفر نے اب اپنے گانے کا ٹیزر ریلیز کردیا ہے جسے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ یہ ٹیزر سوشل میڈیا صارفین دھڑا دھڑ شیئر کررہے ہیں۔

دو بڑے گلوکار آمنے سامنے آئے اور دونوں نے لفظی گولہ باری بھی کی ، پی ایس ایل کے گانے تیار ہیں پر تنقید ہوئی تو علی عظمت نے نام لئے بغیر ایک فنکار کہہ کر ساری بات کہہ دی، انھوں نے الزام لگایا کہ گانا خراب کرنے کیلئے بلاگرز کا گروپ بنا کر سوشل میڈیا پر مہم چلائی گئی۔ جواب میں علی ظفر نے بھی کرارا ویڈیو پیغام دیا۔

علی ظفر نے ٹھاہ ٹھاہ کیلئے اپنا سینہ بھی پیش کردیا۔ چھنو بوائے نے ایک ٹی وی پروگرام میں بتایا کہ وہ عوام کیلئے پی ایس ایل کا گانا بنانے پر تیار ہیں۔ لوگوں کی بے چینی بڑھی تو علی ظفر کو ایک اور ٹویٹ کرنا پڑگیا ، انھوں نے بتایا وہ گانا بنا رہے ہیں کوئی گجریلا نہیں۔

علی ظفر نے مداحوں کو زیادہ انتظار نہیں کرایا اور اتنی جلدی ٹیزر ریلیز کیا کہ مداح بھی حیران رہ گئے۔

معروف گلوکار نے سابق کرکٹر شعیب اختر سے بھی سوال کیا کہ کیا وہ ڈانس کرلیتے ہیں جس پر کرکٹر کا بھی جواب آگیا۔

علی ظفر نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انھیں گانا ریلیز کرنے کیلئے بہت کم وقت ملا ہے ، اگر کوئی غلطی ہو تو وہ پیشگی معافی چاہتے ہیں ، معروف گلوکار نے گانے کے بول جب ہم نکلے تو آندھی آتی ہے بھی گنگنائے ، یاد رہے کہ علی ظفر نے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں اب کھیل جمے گا گایا تھا جو اب تک پی ایس ایل کا سب سے مقبول گانا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو