عمران اسماعیل کو کورونا ، کس کس سے ملے ؟

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے اور اب عمران اسماعیل کے اہلخانہ کا بھی ٹیسٹ کیا جائے گا۔

گورنر سندھ نے ٹویٹ کرکے عوام سے دعاؤں کی اپیل کی اور کہا کہ انھیں عمران خان نے مشکلات سے لڑنا سکھایا ہے۔

عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ انھوں نے کل اپنی والدہ کے ساتھ افطار کیا تھا، بعد میں بخار ہوگیا، انھیں اسی وقت قرنطینہ کرلینا چاہئے تھا ، گورنر نے بتایا کہ وہ اپنے اہلخانہ کا ٹیسٹ کرائیں گے جبکہ جن افراد سے ان کی ملاقاتیں ہوئی ہیں انھیں آگاہ کردیا ہے۔

عمران اسماعیل نے گزشتہ دنوں حیدرآباد ، ٹھٹھہ، سجاول اور مٹیاری سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کیا تھا۔

گورنر سندھ نے اس دورے میں سماجی دوری کی ہدایات نظر انداز کردی تھیں۔ عمران اسماعیل نے 20 اپریل سے ابتک مفتی تقی عثمانی اور مفتی منیب الرحمان سمیت کئی علما سے ملاقات کی ، انھوں نے کراچی میں دعوت اسلامی کے مرکز کا بھی دورہ کیا جبکہ تاجروں کا وفد بھی ان سے ملا تھا۔

ٹرینڈنگ

مینو