عمر اکمل پر پابندی لگ گئی

کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل پر 3 سال کی پابندی لگادی ہے۔

عمر اکمل کو پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 2.4.4 کی 2 بار خلاف ورزی پر 17 مارچ کو نوٹس آف چارج جاری کیا گیا تھا۔ اینٹی کرپشن ٹربیونل کے روبرو پیشی کی درخواست نہ کرنے پر پی سی بی نے عمر اکمل کا معاملہ 9 اپریل کو چیئرمین ڈسپلنری پینل کو بھجوادیا تھا۔

کیس کی سماعت نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوئی۔ جہاں عمر اکمل پیش ہوئے ، کرکٹ بورڈ کی نمائندگی تفضل رضوی نے کی۔

‏چیئرمین ڈسپلنری پینل جسٹس ریٹائرڈ فضل میراں چوہان نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے عمر اکمل پر 3 سال کیلئے ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگادی۔

مڈل آرڈر بیٹسمین پر میچ فکسنگ کی پیشکش اور روابط سے متعلق پی سی بی کو فوری آگاہ نہ کرنے کا الزام تھا۔ پی سی بی نے 20 فروری کو ان کی معطلی کا اعلان کیا تھا اور عمر اکمل پی ایس ایل فائیو میں بھی شرکت نہیں کرسکے تھے۔

ٹرینڈنگ

مینو