عوام کو جلد خوشخبری دیں گے، وزیرداخلہ

وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کے فرار کی تصدیق کردی ، ان کا کہنا ہے کہ عوام کو اس بارے میں جلد خوشخبری دیں گے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز شاہ نے بتایا کہ احسان اللہ احسان کے سلسلے میں اقدامات کئے جارہے ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز پہلے احسان اللہ احسان کے فرار کی اطلاعات سامنے آئی تھیں ، ان کا آڈیو پیغام بھی منظر عام پر آیا تھا جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ وہ ترکی پہنچ چکے ہیں۔ البتہ ترکی میں موجودگی کے دعوی کی ابتک تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

احسان اللہ احسان نے ملالہ یوسف زئی سمیت کئی بڑے حملوں کی ذمے داری قبول کی تھی، انھوں نے 2017 میں ہتھیار ڈالے تھے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے 10 فروری کو احسان اللہ احسان کے فرار کی تفصیلات وزرات داخلہ سے طلب کی تھیں۔

ٹرینڈنگ

مینو