عید 24 مئی کو ہوگی، فواد چوہدری

وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے عید الفطر 24 مئی کو ہونے کا دعویٰ کردیا ہے۔

فواد چوہدری نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وزارت سائنس نے جو کلینڈر بنایا ہے اس کے مطابق ملک میں عید 24 مئی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بار انڈونیشیا ، ملائیشیا ، سعودی عرب اور دیگر ممالک سمیت تقریبا پوری دنیا میں عید الفطر 24 مئی کو ہوگی۔

ملک میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 23 مئی کو ہوگا، مرکزی کمیٹی کے ساتھ ساتھ زونل کمیٹیاں بھی چاند کی شہادتیں وصول کریں گی اور پھر شہادتوں کا جائزہ لے کر حتمی اعلان کیا جائے گا۔

ٹرینڈنگ

مینو